جودھپور: خواجہ عبداللطیف شاہ چشتی کا عرس مبارک،زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-01-2022
جودھپور: خواجہ عبداللطیف شاہ چشتی کا عرس مبارک،زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری
جودھپور: خواجہ عبداللطیف شاہ چشتی کا عرس مبارک،زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

 


آواز دی وائس، جودھپور

ریاست راجستھان کے تاریخی شہر جودھ پور میں خواجہ عبدالطیف شاہ نجمی سلیمانی چشتی کا عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 یہاں جوش عقیدت اور روحانیت کا خوشنما ماحول نظر آ رہا ہے۔ زائرین منتوں او ر مرادوں کی جھولیاں پھیلاے ہوے کھڑے ہیں۔ آفتاب جودھ پور خواجہ عبداللطیف شاہ نجمی سلیمانی چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 119ویں عرس کے تیسرے روز چادر اور گل پوشی کی رسم عقیدت اور احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔

 کووڈ پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے عقیدت مند کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وہ پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ عرس کی پرچم کشائی کی تقریب سجادہ نشین پیر محمد نجم الحسن نجمی سلیمان چشتی اور ناظم پیر قاری ابوالحسن مینائی، سید وسیم احمد، کونسلر چھوٹو استاد نے ادا کی۔

اہم‌بات یہ رہی کہ جمعرات کو خاص دن ہونے کی وجہ سے زائرین کی آمد کا سلسلہ صبح سے ہی شروع ہو گیا تھا۔

درگاہ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو کووڈ پروٹوکول کی تعمیل کے بارے میں آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس موقع پر مزار شریف پر پیر رزاق مینائی اور ایوب مینائی کے دست مبارک سے چادر اور گل پوشی کی رسم ادا کی گئی۔

پروگرام کی نظامت ماسٹر محمد حسنین اشفاقی نے کی۔ اس موقع پر پیر محمد قمر الحسن مینائی، پیر فیض الحسن لطیفی، عبدالرزاق مینائی، ایوب مینائی، سجاد بیگ، نعیم فوجدار، عارف خان لطیفی، سعیم مینائی، رضوان خان، راجو چشتی، اسلم چشتی اور دیگر عقیدت مند موجود تھے۔